ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلگام میں معصوم بچے کی گردن پتنگ کے دھاگے میں پھنس گئی، موت

بیلگام میں معصوم بچے کی گردن پتنگ کے دھاگے میں پھنس گئی، موت

Tue, 25 Oct 2022 10:49:27    S.O. News Service

بیلگام 25/اکتوبر (ایس او نیوز) پتنگ کی ڈور میں پھنس جانے سے ایک چھ سالہ معصوم بچہ کی المناک موت کی واردات ضلع کے ہکیری تعلقہ کے ہترگی گاؤں کے پرانے گاندھی نگر میں پیش آئی ہے۔ لڑکے کی شناخت وردھن ایرنا بالی کے طور پر کی گئی ہے۔

پتہ چلاہے کہ جب لڑکا پتنگ اڑا رہاتھا تو پتنگ کا دھاگہ یا اس کی ڈور لڑکے کی گردن میں پھنس گئی، جس کی وجہ سے گردن کٹ گئی۔

جب تک باپ کو معلوم ہوتا کہ کیا ہوا ہے، لڑکا شدید زخمی ہو چکا تھا۔

راہگیروں نے لڑکے کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ لیکن لڑکے کا علاج کرنے آئے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مالا ماروتی پولس تھانہ میں اس تعلق سے کیس درج کیا گیا ہے، چھان بین جاری ہے۔


Share: